اے آر وائی نیوز پر نشر ہونے والی خبر کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے گوگل پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے حالیہ دہشت گردی اور دیگر جرائم کو روکنے میں حکومت کو مدد فراہم نہ کی تو وہ گوگل، یوٹیوب اور گوگل کی دیگر سہولیات کو پاکستان میں بند کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اس سلسلہ میں گوگل پاکستان کے ایڈمنسٹریٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
گوگل پاکستان ایڈمنسٹریٹر بدر خشنود اس بات سے بے خبر ہیں کہ ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ایسا کیوں کیا گیا ہے؟ انہوں نے ٹوئیٹر پیغام کے ذریعے اپنے دوستوں سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے کہا ہے۔
یاد رہے کہ بدر پاکستانی نوجوانوں کے حلقے میں کافی مشہور ہیں ، اور رحمان ملک کے اس بیان سے ان کے دوست زیادہ خوش نظر نہیں آتے۔
اپ ڈیٹ : ذراع کے مطابق حکومت پاکستان نےبذریعہ خط انٹرپول سے رابطہ کر کے جی میل، یاہو اور ہاٹ میل تک تیز ترین رسائی کی درخواست کی ہے۔ کیونکہ اکثر دہشت گردمعلومات کی نقل و حرکت کے لئے ای میل کا استعمال کر رہے ہیں۔ اس کے ان کی جانب سے یوٹیوب پر بھی مختلف ویڈیوز کے ذریعے تعصب اور غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔ لیکن گوگل اس سلسلہ میں پس و پیش کر رہی ہے اور پاکستانی عدالتوں کے حکم ماننے سے گریزاں ہے۔ ایکسپرس ٹرائیبون کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں رحمان ملک نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ گوگل اور یوٹیوب حکومت کی مدد نہیں کر رہے اوراس وجہ سے آئے روز دہشتگردی کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔