حال ہی میں پی ٹی سی ایل کی جانب سے سمارٹ ٹی وی کی ایک بنڈل آفر متعارف کروائی گئی، جس میں 749 روپے میں ٹیلی فون ، انٹرنیٹ اور سمارٹ ٹی کی سہولیات فراہم کی جارہیں ہیں۔ پی ٹی سی ایل کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ یہ آفر کم آمدنی والے افراد کے لئے ایک تحفہ ثابت ہوگی۔ لیکن کیا واقعی ایسا ہے؟
اس آفر کے متعلق پی ٹی سی ایل کی جانب سے فراہم کی گئی تفصیلات کچھ مبہم تھیں ، لہذا مزید معلومات کے لئے میں نے ہیلپ لائین پر کال کی ، پہلے تو پی ٹی سی ایل کے نمائندے نے وہی تفصیلات فراہم کیں جو ٹیلی ویژن ، اخبارات یا ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں ، لیکن جب میں نے کرید کرید کر سوالات کئے تو معلوم ہوا کہ یہ بنڈل آفر نہیں بلکہ فراڈ آفر ہے۔ اس آفر کی صیح تفصیلات ملاحظہ فرمائے:
- پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ کوئی بنڈل آفر نہیں کیونکہ اس میں صارف کو کسی بھی قسم کا فائدہ نہیں دیا جارہا، اس آفر کے چارجز 749 ماہانہ کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
- سمارٹ ٹی وی کی فیس: 449 روپے
- 256kbps براڈبینڈ کے اخراجات: 299 روپے
- اس آفر میں صرف لائین رینٹ کے چارجز ختم کئے گئے ہیں ، لیکن کالز کے پیسے ایک روپیہ فی منٹ کے حساب سے ہی چارج کئے جائیں گے۔
- سمارٹ ٹی وی کی فیس میں سیٹ ٹاپ باکس (ایس ٹی بی) کے اخراجات شامل نہیں ہیں۔
- سیٹ ٹاپ باکس کی قیمت 4999 روپے پہلے ادا کرنی ہوگی ورنہ 2 سال تک 250 روپے ماہانہ کرایہ ادا کرنا ہوگا جو فیس کے علاوہ ہے۔
- اب اگر اس آفر میں آفر منتحب کرنے کے چارجز 1500 روپے اور 256kbps انٹرنیٹ کی حد 1GBتجاوز کرنے پر ہونے والے اضافی چارجز بھی شامل کئے جائیں تو یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ اصل میں یہ آفر بھی ایک ڈرامہ ہی ہے۔
یوں لگتا ہے کہ پی ٹی سی ایل کی جانب سے یہ تمام کوششیں مالی سال 2011-2010 کے خسارے کو پورا کرنے کے لئے کی جارہی ہیں، جیسے پہلے صارفین کو مطلع کئے بغیربراڈبینڈ چارجز میں 1000 روپے کا اضافہ کر دیا گیا اور اب فراڈ آفرز کے ذریعے انہیں الوّ بنایا جارہاہے۔