نوکیا کی نئی رنگ ٹون بنائیں اور جیتیں 10 ہزار ڈالر

نوکیا کی رنگ ٹون دنیا کی ایک مشہور و معروف موبائل رنگ ٹون مانی جاتی ہے،  جسے پوری دنیا میں روزانہ کم و بیش 1 بلین مرتبہ سناجاتا ہے۔1994 سے لے کر اب تک یہ ٹون تمام نوکیا فونز کی پہلے سے طے شدہ ٹیون ہوتی ہے اسکے علاوہ دنیا بھر کے لاکھوں لوگ اس دوسرے موبائل فونز میں بھی استعمال کرتے ہیں۔ یوں تو اس ٹون کے کئی نئے ورژن متعارف کروائے گئے لیکن اس بار کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ اس ٹون کو تبدیل کیا جائے اور ایک نئی ٹون متعارف کروائی جائے جسےنوکیا نہیں بلکہ آپ تخلیق کریں گے۔
اس مقصد کے لئے ایک مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پہلے نمبر پر آنے والے  کو 10 ہزار امریکی ڈالر کا انعام دیا جائے گا اور اسکی بنائی ہوئی رنگ ٹون دنیا بھر کے لاکھوں موبائل فونز کی زینت بنے گی۔ اسی طرح مقابلے میں دیگر 5 بہترین رنگ ٹونز کے خالق کو ایک ایک ہزار امریکی ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔ ہر ٹون کا دورانیہ حد 30 سیکنڈ تک ہوسکتا ہے۔ مقابلہ 5 ستمبر سے 2 اکتوبرتک جاری رہے گا۔مزید تفصیلات کے لئے یہ لنک ملاحظہ کیجئے۔


یاد رہے کہ اس مقابلہ میں حصہ لینے کے لئے رنگ و نسل ،  ملک و قومیت کی کوئی قید نہیں، لہذا اگر آپ میوزک سے دلچسپی رکھتے ہیں تو آج ہی نوکیا کو اپنی رنگ ٹون ارسال کریں۔