موبی لنک کی جانب سے کل پاکستان میں اپنی طرز کے پہلے ایپلی کیشن سٹور کا افتتاح کیا گیا۔یہ ایک ایسا پورٹل ہے جہاں موبی لنک صارفین اپنے موبائل فونز کے لئے مختلف ایپلی کیشنز ، رنگ ٹونز ، ویڈیو گیمز اور اس طرح کی دیگر چیزیں ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں۔
اس ایپلی کیشن سٹور کو ’جاز بناناز‘ کا نام دیا گیا ہے، فی الوقت اسکا آغاز5000 اینڈرائیڈ ، جاوا اور سیمبئین ایپلی کیشنز سے کیا گیا جن کی مالیت مفت سے 100 روپے تک ہے۔اگر آپ کے ذہن میں کوئی آئیڈیا ہو تو آپ موبی لنک کو اس سے مطلع کر کے ایک نئی ایپلی کیشن بھی بنوا سکتے ہیں یا اگر آپ خود یہ کام کرنا جانتے ہیں تو آپ اپنی ایپلیکیشن یہاں فروخت بھی سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ سٹور فی الوقت صرف موبی لنک صارفین کے لئے میسر ہے۔ایپلی کیشن کی قیمت صارف کے موبائل بیلنس یا بل میں سے ادا کی جاتی ہے۔اور صارف کو ایپلی کیشن ڈاونلوڈ کرنے کے لئے کوڈ دے دیا جاتاہے۔اسکے علاوہ ایپلی کیشن ڈاونلوڈ کرنے کے انٹرنیٹ چارجز علیحدہ ہونگے۔
اس سٹور کے افتتاح کے لئے موبی لنک کی جانب سے فیس بک پر ایک آن لائین تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ لیکن لوگوں کی ایک بہت کم تعداد نے اس میں شرکت کی، اکثریت کی جانب سے یہ اعتراض بھی کیا گیا کہ اس موقع پر موبی لنک کو صارفین کے لئے انعامات کا اعلان کرنا چاہیے تھا۔