سام سنگ گلیکسی ایس 2 بلاشبہ دنیا کے بہترین سمارٹ فونز میں سے ایک ہے جو بے پناہ خصوصیات کا حامل ہونے کے باوجود انتہائی کم موٹا اور دلکش ہے۔ یقیناً موبائل فونز کے شوقین لوگوں کی یہی خواش ہوگی کہ وہ اس موبائل فون کو جلد از جلد حاصل کریں۔کچھ لوگ پوچھیں گے کہ آخر اس فون میں ایسا کیا ہے کہ پوری دنیا کے لوگ خواہ وہ کالے ہوں یا گورے اس فون کے دیوانے ہیں تو آئیے ہم آپ کو آج اس کی کچھ خصوصیات سے متعارف کرواتے ہیں۔
گلیکسی ایس کی سب سے خاص بات اس کی 4.3 انچ لمبی ایکٹیو میٹرکس اوایل ای ڈی پلس سکرین ہے۔جو کہ 800×480 پکزل کی ریزولیوشن فراہم کرنے کے ساتھ انتہائی کم بیڑی خرچ کرتی ہے اسکے علاوہ رنگوں کا بہترین تناسب اور مناسب چمک دمک فراہم کرتی ہے۔ جسکی بدولت آپ چاہے اسے تاریکی میں استعمال کریں یا پھر تیز دھوپ میں تصویر ہمیشہ بہترین ہوگی۔ فون میں ایکسیلرومیٹر اور پراکسی میٹر سینسر کا اضافہ فون استعمال کرنے والے صارفین کے لئے ایک خوشگوار تبدیلی ہے۔
گلیکسی 2 کی ایک اہم خصوصیت گوگل انیڈرائیڈ کا جنجر بریڈ 2.3.3 آپریٹنگ سسٹم اور نیا ٹچ وز 4 لانچر سسٹم بھی ہے، اس موبائل کے سافٹوئیر کو انتہائی نفاست سے تخلیق دیا گیا ہے کہ معاملہ چاہےتصویر کشی ہو، موسیقی سننے کا ہو یا ویڈیو دیکھنے کا تمام کام انتہائی آسان اور نت نئے فیچرز سے مزین نظر آتے ہیں۔
جدید ترین سافٹ وئیر سے مزین ہونے کے ساتھ ساتھ گلیکسی ایس 2 میں 1.2Ghz ڈوئل کو ر کورٹیکس اے 9 پراسیسر، 400 MP گرافک پراسیسنگ یونٹ ، اور 1 جی بی ریم بھی نصب ہے، جسکی بناء پر موبائل تمام تر کام انتہائی تیز رفتاری سے سرانجام دیتا ہے اور صارف کسی بھی قسم کی کوفت کے بغیر یکساں رفتار سے اسے استعمال کر سکتا ہے۔
اس موبائل فون میں 8 میگا پکزل کیمرہ بھی نصب ہے جو ایک بڑے لینز ، آٹو فوکس اور ایل ای ڈی فلیش سے مزین ہے۔ جو انتہائی اعلی درجے کے تصاویر اتارنے کے ساتھ ساتھ 1080p کی ہائی ڈیفینیشن ویڈیوز بنانے کا بھی حامل ہے۔ اس کے علاوہ فون میں ویڈیو کالنگ کے لئے 2 میگا پکزل کا ایک دوسرا کیمرہ بھی نصب ہے۔
یہ فون وائی فائی ، جی پی ایس ، تھری جی اور بلیوٹوتھ 3.0 سے مزین ہونے کےساتھ ساتھ مائیکرو یو ایس بی اور ٹی آوٹ پٹ کا حامل بھی ہے۔فون 16 جی بی اور 32 جی بی میموری ماڈلز میں دستیا ب ہے اور میموری کارڈ انسٹال کرنے کے سہولت بھی موجود ہے۔
اس فون میں انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لئے بہت سے نئے فیچرز شامل کئے گئے ہیں، فون فلیش ویڈیوز ، ڈاکومنٹ ایڈیٹر، فائل مینجز اور دیگر مفید سافٹ وئیر سے مزین ہے ، اسکے علاوہ نئے سافٹ وئیر اینڈرایئڈ مارکیٹ سے باآسانی ڈاونلوڈ کئے جا سکتے ہیں۔
پاکستانی مارکیٹ میں اس فون کی قیمت 55 ہزار سے 57 ہزار تک ہے۔ جبکہ استعمال شدہ موبائل 42 سے 43 ہزار میں بھی مل جاتا ہے۔ اگر آپ کسی اچھے سمارٹ فون کی تلاش میں ہیں تو بلاشبہ گلیکسی ایس 2 ہی بہترین انتحاب ہوگا۔