بھارتی ہیکر نے یوسی پی کی ویب سائٹ ہیک کر لی

بھارتی ہیکر موہت پانڈے نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور کی ویب سائٹ (http://ucp.edu.pk) کو جزوی طور پر ہیک کر لیا اور وہاں اپنا پیغام درج کر دیا۔ گو کہ بھارتی ہیکر ویب سائٹ کے پہلے صفحے یا دیگر مواد کو ہیک کرنے میں ناکام رہا لیکن  ایس کیو ایل انجیکشن یا کسی دوسرے طریقے سے اس نے تازہ اطلاعات کے صفحے تک رسائی حاصل کرکے وہاں اپنی پیغام درج کر دیا جو کہ درج ذیل ہے:

اسکے علاوہ بھارتی ہیکر کی جانب سے صفحے پر بھارتی پرچم کی تصویر بھی شائع کی گئی ہے۔ بھارتی ہیکرز کی جانب سے پاکستانی ویب سائٹس کو ہیک کرنا یا مسخ کرنا کوئی نئی حرکت نہیں ہے، اس سے پہلے بھی ہیکرز متعدد سرکاری اور نجی ویب سائٹس کو ہیک کر چکے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ویب ماسٹرز ویب سائٹ کی حفاظت کے نظام کو موثر بنائیں تاکہ ہیکرز کے حملوں سے محفوظ رہا جا سکے۔

منبع