Ancestry.com کے بانی پال ایلن کی جانب سے کئے گئے ایک شماریاتی تجزیے کے مطابق گوگل پلس استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد لگ بھگ 10 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ اگر کمپنی کی جاب سے دعوت ناموں کے سلسلے (Google+ invites) کو نہ روکا گیا تو اگلے ہفتے کے اختتام تک یہ تعداد 20 ملین تک پہنچنے کا امکان ہے۔
گوگل پلس کا آغاز صرف ایک مختصر سے گروہ سے کیا گیا تھا۔ جو کہ دعوت ناموں کی بدولت اب ایک بڑے نیٹورک کی صورت اختیار کرتا جارہا ہے۔ شروع میں گوگل کی جانب سے اس تیزی سے بڑھتے ہوئے نیٹورک کو روکنے کی لئے کافی کوششیں کی گئی لیکن اب گوگل اس سلسلے میں زیادہ متحرک نہیں نظر آتا، امید کی جا سکتی ہے کہ اگلے ماہ تک گوگل پلس کو عوام الناس کے لئے کھول دیا جائے گا۔
سوشل نیٹورکنگ کی مشہور ویب سائیٹ فیس بک جس کے صارفین کی تعداد لگ بھگ750 ملین ہے اسکے مقابلے میں ابھی گوگل پلس کے صارفین کی تعداد انتہائی کم ہے۔ لیکن اگر گوگل پلس اسی رفتار سے شہرت پاتا رہا تو یقینا یہ ٹوئٹر اور فیس بک جیسی ویب سائٹس کی انتظامیہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔