حال ہی میں ” بیسٹ کنزیومر چوائس ایوارڈ” حاصل کرنے والی پی ٹی سی ایل Evo سروس کو صارفین نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ہی کرائی گئی رائے شماری کے زریے ناقص سروس قرار دے دیا۔ یہ رائے شماری پی ٹی سی ایل کی ویب سائٹ پر کروائی گئی، جس میں اب تک 1935صارفین نے ووٹ دیئے۔ 59 فیصد صارفین کے مطابق سروس انتہائی ناقص ہے۔ جبکہ 21 فیصد صارفین نے سروس کے معیار کو تسلی بخش قرار دیا۔ 8 فیصد صارفین کے مطابق سروس بہت عمدہ ہے۔ جبکہ 12 فیصد نے کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا۔
یہ رائے شماری پی ٹی سی ایل کی ویب سائٹ پر اس پتہ پر دیکھی جا سکتی ہے۔
صارفین کی بڑی تعداد کا مسئلہ خراب سگنلز ہے۔ یاد رہے کے Evo صارفین کو 3.1 میگا بائیٹ پر سیکنڈ رفتار دینے کا دعویٰ کرتی ہے جبکہ حقیقت اسکے بلکل بر عکس ہے۔ اس رائے شماری کے نتائج کو دیکھتے ہوئے بیسٹ کنزیومر ایوارڈ ایک ڈھونگ ہی لگتا ہے.