خلاء میں استعمال کیا جانے والا پہلا فون Google Android سے مزین ہوگا

یہ بات یقینی طور پر حیران کن ہے کے آج تک ٹیکنالوجی کے میدان میں اسقدر ترقی کے باوجود خلاء میں موبائل فون استعمال نہیں کیا گیا . لیکن ہم شکر گزار ہیں برطانوی سائنس دانوں کے جنکی بدولت اب ایسا ہونے جا رہا ہے ، جسے آج سے بہت برس پہلے ہوجانا چاہیے تھا .
خیر اب اگر اس بارے میں بات کی جائے کے وہ کونسی کمپنی کا موبائل ہوگا جسے پہلی بار خلاء میں استعمال کیا جائے گا تو فل حال اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا. لیکن قیاس یہ ہے کے یہ گوگل کےتیزی سےمشہور ہوتے آپریٹنگ سسٹم Android سے ہی مزین ہوگا، ہمیں یقین ہے کے گوگل کمپنی اس تاریخی لمحہ کے لئے چنے جانے پر ضرور فخر محسوس کرے گی.

اس موبائل فون کو 30 سینٹی میٹر لمبے ایک سیٹلائٹ کو کنٹرول کرنے اور خلاء کی تصاویر اترنے کے لئے بھی استعمال کیا جائے گا . درجہ حرارت کی تبدیلیوں اور شعاعوں سے بچانے کے لئے موبائل کو سیٹلائٹ کے اندر ہی نسب کیا جائے گا . اور یہ خلائی جہاز کے کمپوٹر کے بیک اپ کے طور پر بھی کام کرے گا .

ماضی میں بھی موبائل فونز کو غباروں اور منجنیق کی مدد سے انتہائی بلندی پر استعمال کرنے کے تجربات کیے جا چکے ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کے موبائل فون کو خلاء میں استعمال کیا جائے گا . اس حوالے سے گلڈفورڈ میں Surrey Satellite Technology نامی کمپنی میں کام جاری ہے.

منبع