how to purchase android apps from play store??
  • imranimran
    Posts: 3Member

    میرے پاس کریڈیٹ کارڈ نہیں ہے۔ ویزا کا ڈیبٹ کارڈ ہے لیکن وہ پلے اسٹور قبول نہیں کر رہا۔ کوئی اور طریقہ ہے ایپس خریدنے کا؟؟

  • ZohairZohair
    Posts: 215Administrator

    اس کی دو صورتیں ہوسکتی ہیں، یا تو آپ ورچوئل کریڈٹ کارڈ خرید لیں یا پھر کریکڈ ایپلی کیشنز ڈاؤنلوڈ کیجئے۔

  • imranimran
    Posts: 3Member

    مہربانی۔
    ورچوئل کریڈٹ کارڈ پر تھوڑی روشنی ڈال دیں۔ کہاں سے اور کیسے خریدے جا سکتے ہیں۔

  • ZohairZohair
    Posts: 215Administrator

    عام طور پر ورچوئل کریڈٹ کارڈ خریدنے کے لیے بھی کریڈٹ کارڈ یا پے پال کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس میں آپ کو ایک عام کریڈٹ کارڈ کی طرح ایک نمبر، مدت معیاد اور پن کوڈ فراہم کیا جاتا ہے تاہم کوئی کارڈ ایشو نہیں ہوتا اصل میں اور آپکو پے منٹ پہلے کرنا ہوتی ہے جس میں کمپنی کی فیس وغیرہ بھی شامل ہوتی ہے۔

  • MobileFunMobileFun
    Posts: 3Member

    اگر آپ فری لانسر ہیں یعنی آن لائن کام کرتے ہیں، تو آپ Payoneer کارڈ کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔
    یہ ماسٹر کارڈ ہوتا ہے اور اسکو استعمال کرنے کے لیے آپکے پاس اسمیں پہلے سے بیلنس موجود ہونا چاہیے۔ جو کہ ڈالر کی صورت میں ہوگا، جب آپکو آن لائن پے منٹ ہو تو اسکو اپنے پے او نیر کارڈ میں نکلوا لیں۔
    اس کارڈ کو آپ پاکستان کی کسی بھی اے ٹی ایم مشین پر استعمال کر سکتے ہیں۔ آن لائن شاپنگ بھی کر سکتے ہیں۔ ڈومین اور ہوسٹنگ بھی خرید سکتے ہیں، ایپل سٹور پر بھی استعمال ہوجاتا ہے اور پلے اسٹور پر بھی استعمال ہوجائے گا۔
    اسکو ایکٹیویٹ کرنے کے 25 ڈالر چارجز ہیں۔ اسکے بعد ماہانہ 3 ڈالر چارجز ہونگے مگر وہ اس صورت میں ہونگے اگر کارڈ میں بیلنس موجود ہو گا، اگر بیلنس نہیں تو ماہانہ چارجز نہیں ہونگے۔

    اگر آپ آن لائن کام نہیں بھی کرتے تب بھی آپ اپنے کسی بھی دوست کو جسکے پاس یہ کارڈ موجود ہو، پاکستانی روپے میں پے مینٹ کر کے اس سے اپنے کارڈ میں ڈالر ٹرانسفر کرنے کا کہ سکتے ہیں۔

    تھوڑا کمپلیکیٹد اور مہنگا ہے، لیکن بہت فائدہ مند ہے اور پوری دنیا میں کہیں پر بھی یووز ہوجاتا ہے جہاں جہاں ماسٹر کارڈ قبول کیا جاتا ہے۔

  • MobileFunMobileFun
    Posts: 3Member
    http://www.payoneer.com/ یہاں سے آپ اس کارڈ کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔

Howdy, Stranger!

It looks like you're new here. If you want to get involved, click one of these buttons!

Login with Facebook Sign In with Google Sign In with OpenID Sign In with Twitter

In this Discussion

    Most Popular This Week