کینڈا کے روبوٹ ساز ڈی جے شورز نے ہالی ووڈ فلم کے کردار وال ای کو حقیقت کا روپ دے دیا۔ ڈیزنی پکسار کی فلم میں وال ای ایک ایسا روبوٹ تھا جس کا کام کچرے کو جمع کرنا تھا۔ کینڈین روبوٹ ساز نے ایک کھلونا وال ای خرید کر اس میں جدید آلات نصب کر ڈالے جنکی بدولت اب وہ کھلونے کی بجائے اب ایک جیتا جاگتا روبوٹ بن گیا ہے۔ یہ روبوٹ صوتی احکامات پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ اشیا کو پہچاننے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ مزید برآں روبوٹ ڈانس بھی کر سکتا ہے۔
روبوٹ کو چلانے کے لئے اے اے بیٹریز کی ضرورت پڑتی ہے اور یہ روبوٹ EZ-B Robot Controller سافٹ وئیر سے مزین ہے۔ اس روبوٹ کے مزید کمالات دیکھنے کے لئے یہ ویڈیو ملاحظہ کریں۔