کریم نے اسلام آباد کے لیئے اکانومی کارز متعارف کروادیں

کریم پاکستان میں تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والی ٹیکسی سروس ہے، کریم نے اعلان کیا ہے کہ اب اسلام آباد کے شہری بھی کریم اکانومی سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ اکانومی سروس ، کریم نے لاہور اور کراچی میں پہلے سے مہیا کررکھی ہے جبکہ اس اعلان کے بعد اسلام آباد کے صارفین بھی اکانومی کارز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

careemeconomy

اکانومی کارز کریم کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی ایسی گاڑیاں ہیں جن کو استعمال کرنے پر صارفین کو کم کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے جبکہ بزنس کارز میں سفر کرنے پر صارفین کو کرایہ زیادہ ادا کرنا پڑتا ہے۔

اکانومی کارز کے اعلان کے بعد اب اسلام آباد کے شہری کم کرایہ میں محفوظ، آسان اور قابل بھروسہ کریم ٹیکسی سروس کو استعمال کرسکتے ہیں۔ اکانومی کارز موبائل ایپ استعمال کرکے، ویب سائٹ کے ذریعے  یا فون کرکے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔یہ سروس NOW یعنی فوری  اور LATER یعنی بعد میں بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔ دونوں کے کرایہ مختلف ہیں۔

کرایہ

اکانومی کارز کا جو کرایہ مقرر کیا گیا ہے اس کی تفصیل درج ذیل ہے:

  • بنیادی کرایہ: فوری – 130 روپے، بعد میں – 260 روپے
  • فی کلو میٹر : فوری – 17 روپے، بعد میں – 17 روپے
  • انتظار کروانے پر 330 روپے فی گھنٹہ ادا کرنے ہوں گے
  • کم از کم کرایہ : فوری – 200 روپے، بعد میں – 400 روپے

کریم کی جانب سے اکانومی کارز اسلام آباد میں متعارف کروانے کے بعد اس بات کا غالب امکان ہے کہ کریم کو لاہور اور کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی مقبولیت حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ اوبر نے بھی جلد اسلام آباد میں اپنی سروس کے آغاز کا اعلان کررکھا ہے ، دیکھنا یہ ہے کہ اوبر کے آنے کے بعد شہری کس سروس کو زیادہ محفوظ، آسان اور قابل بھروسہ سمجھتے ہیں۔