مائیکروسافٹ نے ونڈوز فون صارفین کے لیے سکائپ کی سروس ختم کرنے کا اعلان کر دیا

انٹرنیٹ میسجنگ اور آڈیو ویڈیو کالنگ کے حوالے سے مشہور سروس سکائپ، 2011 سے مائیکروسافٹ کی ملکیت ہے۔ تاہم مائیکروسافٹ نے 2017 میں اپنے ہی سمارٹ فونز پر یہ سروس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مائیکروسافٹ کے مطابق وہ صارفین جن کے پاس سمارٹ فونز میں ونڈوز فون 8 یا 8.1 آپریٹنگ سسٹم چل رہا ہے وہ اگلے سال سکائپ استعمال نہیں کرپائیں گے۔ اسی طرح وہ اینڈرائیڈ صارفین جو آئس کریم سینڈوچ سے پرانا ورژن استعمال کررہے ہیں انکے لیے بھی سکائپ کی سروس ختم کی جارہی ہے۔

skype-windows-phone

مائیکروسافٹ کے مطابق اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اب سکائپ کے لیے P2P کی بجائے کلاؤڈ ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔ جس کے تحت نہ سروس سکائپ کی سروس میں بہتری آئے گی ، بلکہ ویڈیو کالنگ اور فائل شیئرنگ بھی کافی تیز ہوجائے گی۔

لہذا اگر آپ سکائپ استعمال کرتے ہیں مگر آپ کا فون پرانا ہے تو جلد نیا سمارٹ فون خریدنے کے لیے تیار ہوجائیں ورنہ شاید آپ سکائپ کی سروس استعمال نہ کر پائیں۔