6 ستمبر ، یوم دفاع یقیناً پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم دن ہے۔ اس دن ہم 1965 کی جنگ میں شہید ہونے والے غیور پاکستانیوں کی یاد مناتے ہیں۔
یوفون کی جانب سے اس یادگار دن کے موقع پر اپنے تمام پری پیڈ صارفین کے لیے ایک منفرد آفر متعارف کروائی گئی ہے۔ جس میں صارفین آج کیے جانے والے تمام بیلنس ری چارج پر 6 فیصد اضافی بیلنس مفت حاصل کرسکیں گے۔ یاد رہے کہ یہ آفر آج رات 11:59 بجے تک موثر ہے۔
آپ کو یاد ہوگا کہ یوفون کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر بھی ایک ایسی ہی آفر متعارف کروائی گئی تھی جس میں صارفین کو 14 منٹ مفت فراہم کیے گئے تھے۔ لیکن بہت سے صارفین کو یہ گلہ رہا کہ انکی معیاد صرف ایک گھنٹہ تھی۔یعنی ادھر آپ کو ایس ایم ایس موصول ہوا کہ آپکو فری منٹ فراہم کر دیے گئے ہیں اور ادھر ٹھیک ایک گھنٹے بعد انکی معیاد ختم۔یعنی اگر آپ کے پاس اس وقت موبائل موجود نہیں تھا یا پھراگر آپ نے وہ ایس ایم ایس نہیں پڑھا تو پھر بس آپکا چانس ضائع۔
اس آفر میں بھی ایسی ہی ایک قباحت ہے، یعنی اضافی بیلنس کی معیاد اگلے دن 7 ستمبر 2012 کودوپہر تین بجے تک ہی ہوگی۔ لہذا چاہے آپ 100 روپے کا ری چارج کریں یا 1000 روپے کا ، آپکو ملنے والے اضافی منٹ کل ہر صورت ختم ہوجائیں گے۔ اب بھلا یہ کیا بات ہوئی؟
خیر وہ تمام دوست جنہوں نے اپنا اکاؤنٹ ری چارج کرنا تھا وہ تو اس آفر سے فائدہ اٹھائیں ، چلیں کچھ نہ کچھ تو مفت ملے گا نہ ؟ اور پھر اس اضافی بیلنس کو جلدی سے استعمال بھی کر لیجیے گا، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی۔