پی ٹی سی ایل کی جانب سے حال ہی میں سٹوڈنٹ براڈ بینڈ پیکج صارفین کے لیے ایک خصوصی آفر متعارف کروائی گئی ہے۔ جس کے تحت 1Mbps سٹوڈنٹ پیکج صارفین کو اب 30 ستمبر 2012 تک اسی قیمت میں 2Mbps پیکج فراہم کیا جارہا ہے۔
اگر یہ صارفین آفر کی معیاد ختم ہونے سے قبل اپنا پیکج واپس 1Mbps پر منتقل نہیں کرواتے تو انہیں ماہانہ 1299 روپے ادا کرنا ہونگے۔ پیکج دوبارہ 1Mbps پر منتقل کروانے کی صورت میں ماہانہ چارجز 1099 روپے ہونگے۔
پی ٹی سی ایل کی جانب سے انتہائی ہوشیاری کے ساتھ صارفین کو مفت اپ گریڈز کا لالچ دے کر چارجز کو بڑھا دیا جاتا ہے، اور اب کی بار تو سٹوڈنٹس بھی اسکی زد میں آگئے ہیں۔ ایک طرف تو چارجز میں آئے روز اضافہ کیا جارہا ہے تو دوسری جانب سروس کوالٹی دن بدن ناقص ہوتی جارہی ہے۔ آپ کی اس بارے میں کیا رائے کیا ہے؟ کمنٹ ضرور کیجئے گا۔
آفر کی تفصیلات:
- یہ آفر صرف پی ٹی سی ایل سٹوڈنٹ بیسک پیکج صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
- تمام صارفین کا پیکج 2Mbps پر پہلے ہی منتقل کر دیا گیا ہے۔
- آفر کے تحت 30 ستمبر 2012 تک صارفین کو کوئی اضافی چارجز ادا نہیں کرنا ہونگے۔
- آفر ختم ہونے کے بعد 2Mbps پیکج کے چارجز 1299 روپے ماہانہ ہونگے۔
- اگر آفر ختم ہونے سے قبل پیکج واپس 2Mbps پر تبدیل کروالیا جائے تو چارجز 1099 روپے ہونگے۔
- یہ آفر براڈ بینڈ سٹوڈنٹ بنڈل پیکج صارفین کے لیے موثر نہیں ہے۔
- دیگر شرائط لاگو ہونگی۔