اکثر آپ اپنے کمپیوٹر پر پرنٹ سکرین کی کمانڈ استعمال کرکے اسکی سکرین شاٹ کو فوٹو شاپ یہ کسی اور فوٹو ایڈیٹنگ سافٹوئیر میں استعمال کرتے ہیں، لیکن ذرا سوچیئے کہ اگر ایسا ہوجائے کہ آپ پرنٹ سکرین کی کمانڈ دیں اور آپکا مانیٹر سکرین کا پرنٹ کاغذ پر نکال دے؟ جی ہاں مانیٹر نہ کہ پرنٹر۔
ایک کوریائی کمپنی YankoDesign کی جانب سے کمپیوٹر مانیٹر کا ایک نیا ماڈل پیش کیا گیا ہے۔ جو کہ ٹچ سکرین ، پرنٹر اور سکینر کی خصوصیات سے مزین ہے۔Combi Monitor نامی اس ڈیزائن میں 27 انچ لمبی ٹچ سکرین استعمال کی گئی ہے۔مانیٹر کی پچھلی جانب ایک ٹرے نصب ہے جس میں پرنٹنگ کے لیے کاغذ استعمال کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ آپ اس ٹرے میں کوئی بھی تصویر یا دستاویز ڈال کر اسے سکین بھی کر سکتے ہیں۔ اس نئے مانیٹر کی بدولت یقیناً آپ اپنے ڈیسک پر بہت سی جگہ بچا سکیں گے۔دفاتر میں کام کرنے والے افراد کو پرنٹ لینے کے لیے اپنی سیٹ سے بار بار اٹھنا بھی نہیں پڑے گا ۔ خیال کیا جارہا ہے کہ اس مانیٹر میں پرنٹنگ کے لیے روایتی سیاہی اور ٹونر کی بجائے دیگر ذراع کا استعمال کیا جائے گا۔
اگر مستقبل قریب میں ایسا مانیٹر تیار کیا جاتا ہے تو یقیناً نہ صرف اس سے وسائل کی بچت کی جاسکے گی بلکہ وقت کے ضیائع کو بھی روکا جاسکے گا۔ آپ کے خیال میں یہ مانیٹر کامیاب رہے یا فیل ہوجائے گا؟ اپنے تبصروں سے ضرور آگاہ کیجئے۔