گوگل کی جانب سے آج اپنی سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ گوگل پلس کا نیا ڈیزائن اور دیگر بہت سی تبدیلیاں پیش کی گئی ہیں۔
گو کہ پہلی نظر میں یونہی لگتا ہے کہ شاید گوگل نے فیس بک کی مکمل کاپی کر لی ہے لیکن اصل میں گوگل پلس کا نیا ڈیزائن فیس بک سے کافی مختلف اور بہترہے۔ نئے ڈیزائن میں سب سے اہم چیز یہ ہے کہ اب مینیو کو صفحہ کے بائیں طرف ایک اینی میٹڈ ربن پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ آپ اس مینیو ربن میں اپنے لنکس کو ترتیب دینے کے ساتھ ساتھ اس میں نئی ایپلی کیشنز بھی شامل کر سکتے ہیں۔
نئے گوگل پلس میں پروفائل پیج کو دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ شاید یہ فیس بک ٹائم لائن کی مکمل کاپی ہے، جہاں پر آپ اب کور فوٹو بھی شامل کر سکتے ہیں۔ اسی طرح اب فیس بک کی طرز پر آپکو نئے دوستوں اور دلچسپ پیجز جائن کرنے کے لیے مشورے بھی دیے جاتے ہیں۔
نئے ڈیزائن میں چیٹنگ کے فیچر کو فیس بک کی طرز پر دائیں جانب ایک بار کی صورت میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ دائیں جانب ہی ٹوئٹر کی طرز پر Trending کے عنوان سے گوگل پلس کے گرما گرم موضوعات کی تفصیل دکھائی جاتی ہے۔
نئے گوگل پلس میں تصاویر اور ویڈیوز کا انداز بھی کافی تبدیل کیا گیا ہے اور اب آپکی سکرین پر بڑے سائز کی تصاویر اور ویڈیوز دکھائی جاتی ہے۔ گوگل کی جانب سے ویڈیو کالنگ کے فیچر Hangouts کو بھی اب ایک نئے انداز میں پیش کیا گیا ہے جہاں پر آپ ایک وقت میں بہت سے لوگوں سے ویڈیو چیٹنگ کر سکتے ہیں۔
گوگل کے فیچر What’s hot جس میں دنیا بھر سے گرما گرم خبریں آپکی سکرین پر دکھائی جاتی تھیں اب انکے لیے Explore کے نام سے ایک نیا سیکشن ترتیب دے دیا گیا ہے۔
گوگل پلس کا یہ نیا ڈیزان پہلے کی نسبت زیادہ ہلکا پھلکا اور صارفین کے لیے آسان ہے۔ گوگل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آنے والے چند دنوں میں تمام گوگل صارفین کے لیے نیا ڈیزائن جاری کر دیا جائے گا۔ لہذا اگر آپکو پرانا گوگل پلس ہی نظر آرہا ہے تو فکر مت کیجئے۔ نئے ڈیزائن کا اطلاق گوگل پلس پیجز پر بھی ہوگا اور آپ اپنے پیج کے پروفائل پر بھی کور فوٹو لگا سکتے ہیں۔ آئی ٹی نامہ کا گوگل پلس پیج ملاحظہ کیجئے: http://Gplus.to/ITnama
گوگل پلس کے نئے ڈیزائن کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہ ویڈیو ملاحظہ کیجئے: