پی ٹی سی ایل نے ایوو تھری جی اور ونگل کے ماہانہ چارجز میں 50 فیصد کمی کر دی

پی ٹی سی ایل کی جانب سے بہت عرصہ بعد صارفین کے لیے ایک بہت ہی بہترین آفر پیش کی گئی ہے جس کے تحت پی ٹی سی ایل نے ایوو اور ایوو ونگل کے ماہانہ چارجز میں 50 فیصد کمی کر دی ہے۔ یعنی 9 اگست سے 16 اگست کے دوران خریدے گئے تمام نئے پوسٹ پیڈ اور پری پیڈ کنکشنز پر ہمیشہ کے لیے 50 فیصد ڈسکاؤنٹ فرام کیا جارہا ہے۔

پی ٹی سی ایل ونگل

 آفر کی تفصیلات کچھ یوں ہیں:

  • تھری جی ایوو / ونگل ڈیوائس چارجز : 3000 روپے
  • ماہانہ چارجز تھری جی ایوو 3.1 : 1050 روپے
  • ماہانہ چارجز ایوو ونگل 9.3 : 1250 روپے

آفر حاصل کرنے کا طریقہ:

  • یہ آفر پی ٹی سی ایل کی تمام ون سٹاپ شاپس پر دستیاب ہے۔ جنکے اوقات صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہیں۔
  • آپ ایوو یا ونگل کے لیے ہوم ڈیلوری بھی آرڈر کرسکتے ہیں، تاہم آپ کو ڈیوائس 7 دن کے اندر فراہم کی جائے گی۔ اسکے لیے 1236 یا 080080800 ملائیں۔

گو کہ پی ٹی سی ایل کی یہ آفر بہت کمال ہے تاہم اس کا فائدہ صرف نئے صارفین ہی اٹھا سکیں گے، اور وہ صارفین جو برسا برس سے پی ٹی سی کی سروسز استعمال کر رہے ہیں انکے لیے کوئی انعام نہیں۔ اس اقدام سے صاف ظاہر ہے کہ پی ٹی سی ایل کی اس آفر کا مقصد پرانا سٹاک ختم کرنا اور سالانہ سیلز کے اعدادوشمار میں اضافہ کرنا ہے۔
یہاں یہ بات یاد رکھیے کہ پی ٹی سی ایل کی جانب سے حال ہی میں ایوو اور ونگل ان لمیٹڈ پیکجز پر FUP لاگو کر دی گئی ہے۔ اس پالیسی کے تحت ایوو صارفین ماہانہ 50GB اور ونگل صارفین ماہانہ 75 GB ڈاونلوڈنگ کر سکتے ہیں۔ جس سے تجاوز کرنے پر انٹرنیٹ کی سپیڈ کو 256kbps کر دیا جائے گا۔

 شرائط و ضوابط:

  • یہ آفر 9 اگست سے 16 اگست کے درمیان نیا کنکشن خریدنے پر موثر ہوگی۔
  • آفر صرف ایوو تھری جی اور ایوو ونگل ان لمیٹڈ پیکجز کے لیے دستیاب ہے۔
  • یہ آفر پرانے صارفین یا پیکج منتقلی پر دسیتاب نہیں۔
  • مزید معلومات کے لیے 1236 پر کال ملائیں۔

آپ کو پی ٹی سی ایل کی یہ نئی آفر کیسی لگی اور کیا آپکے خیال میں عید کی چھٹیوں کے دوران اس آفر کو پیش کرنا درست اقدام تھا یا نہیں؟ تبصرہ ضرور کیجئے گا۔