فیس بک کی جانب سے آج سرچ کے فیچر کے مزید بہتر بنانے کے Graph Search کو متعارف کروایا گیا ہے۔ یہ نیا گراف سرچ الاگرتھم فیس بک صارفین کی جانب سے پوسٹ کی گئی تمام معلومات کو استعمال کرتے ہوئے آپ کو بہتر نتائج فراہم کرے گا۔
آپ اس نئے سرچ فنکشن کے ذریعے اپنے دوستوں یا دیگر فیس بک صارفین کے بارے میں مطلوبہ معلومات باآسانی حاصل کر سکیں گے۔ اس حوالے سے فیس بک نے مائیکروسافٹ سے ایک معاہدہ بھی کیا ہے جسکی بدولت اگر آپ کی مطلوبہ معلومات فیس بک پر دستیاب نہیں تو گراف سرچ اسے مائیکروسافٹ Bing پر تلاش کرنے کی کوشش کرے گا۔
اگر آپ یہ تلاش کرنا چاہتے ہیں کہ آپ کے کونسے دوست برگر کھانا پسند کرتے تو بس سرچ کیجئے۔ فیس بک کا یہ الاگرتھم آپ کے دوستوں کی جانب سے اپلوڈ کی گئی تمام معلومات کو کھنگالے گا اور آپکی تلاش سے ملتے جلتے نتائج فراہم کردے گا۔ مثلاً آپکے وہ دوست جنہوں نے برگر کی تصاویر اپلوڈ کی ہوں یا کسی ریسٹورنٹ وغیرہ میں چیک ان کیا ہو، فیس بک آپ کو وہ نتائج دکھائے گا۔
کمپنی کی جانب سے گراف سرچ کا فیچر ابھی صارفین کے ایک محدود حلقے کو فراہم کیا جارہا ہے۔ اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کو یہ فیچر کب فراہم کیا جائے گا تو یہ لنک ملاحظہ کیجئے اور گراف سرچ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں: