نوکیا پاکستان کی جانب سے حال ہی میں اپنے فیس بک پیج پر مداحوں کے لیے QWERTY Catcher کے نام سے ایک آن لائن گیم متعارف کروائی گئی ہے۔
گیم کھیلنے کا طریقہ بہت آسان ہے، گیم میں آپ کے پاس ایک ڈبہ موجود ہے جسے آپ کی بورڈ پر موجودArrow Keys کی مدد سے دائیں سے بائیں گھما سکتے ہیں، ڈبے پر مختلف چیزوں کی تصاویر بنی ہوئی ہیں۔ جنہیں آپ Z اور X کیز دبا کر بدل سکتے ہیں۔ گیم شروع ہوتے ہی ، آسمان سے مختلف چیزیں زمین پر گرنے لگیں گی، آپ نے انہیں کیچ کرنا ہے مثلا اگر آئس کریم آرہی ہے تو ڈبے پر آئس کریم منتخب کریں اور اس کیچ کر لیں۔
ڈبے میں ایک درست کیچ لیے پر 10 پوائنٹس ملیں گے، یاد رہے کہ گیم شروع میں کافی آسان ہے لیکن جیسے جیسے آپ کا سکور بڑھتا جائے گا گیم مشکل تر ہوتی جائے گی۔ اگر آپ مسلسل کیچ چھوڑتے چلے جائیں گے تو آپکی لائف لائن ختم ہوجائے گی ۔ نوکیا کی جانب سے سب سے زیادہ سکور کرنے والے افراد کو موبائل فونز انعام میں دیے جائیں گے۔
تو جناب پھر دیر کس بات کی ابھی یہ گیم کھیلیں apps.facebook.com/qwertycatcher
ایک بات یاد رکھیں کہ ضروری نہیں کہ آپ اس ایپلی کیشن کو اپنی ٹائم لائن پر پوسٹنگ کرنے کی اجازت بھی دیں۔