حال ہی میں مائیکروسافٹ کی جانب سے مشہور زمانہ کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم ونڈوز کے نئے ورژن ونڈوز 8 کا لوگو متعارف کروایا گیا ہے۔ یہ لوگو پچھلے تمام لوگوز کی نسبت بہت ہی سادہ ہے اور ونڈوز کے سب سے پہلے ورژن 1.0 سے کافی مماثلت رکھتا ہے۔
ونڈوز کے لوگو کی حاصیت یہ ہے کہ اس میں چار رنگ – سرخ ، سبز ،نیلا اور پیلا موجود ہوتے ہیں۔ ونڈوز ایکس پی کے بعد سے لوگو کو ایک لہراتے ہوئے جھنڈے کی شکل دی گئی تھی جو کہ ونڈوز 7 تک برقرار رہی۔ نیا متعارف کروایا جانا والا لوگو ونڈوز کے نئے میٹرو انٹرفیس سے کافی مماثلت رکھتا ہے اور اس میں صرف ایک رنگ کا استعمال کیا گیا ہے ،جو کہ فی الحال نیلا ہے لیکن مختلف تھیمز کے ساتھ اسکا رنگ بھی تبدیل کیا جا سکے گا۔
مائیکروسافٹ کی جانب سے تھری ڈی ایفکٹس دینے والا یہ لوگو شاید میٹرو انٹرفیس کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے مگر میری نظر میں پرانے لوگو کی نسبت یہ کافی بچگانہ اور عام سا ہے۔ ذیل میں دی گئی تصویر میں ونڈوز کے تمام لوگو دکھائے گئے ہیں ، آپ کو ان میں سے سب سے زیادہ پسند کونسا لوگو ہے؟