وائی ٹرائیب کی جانب سے صارفین کے لیے ایک نئی انٹرنیٹ ڈیوائس ’پاکٹ موڈیم‘ متعارف کروائی گئی ہے۔ اس ڈیوائس کا فائدہ یہ ہے کہ آپ اس کی بدولت ہر وقت انٹرنیٹ سے منسلک رہ سکتے ہیں اور یہ آپ کی جیب میں آسانی سے سما سکتی ہے۔ بس اسے اپنے لیپ ٹاپ یا ٹیبلٹ کمپیوٹر میں لگائیں اور بغیر کوئی سافٹ وئیر یا ڈرائیور انسٹال کیے انٹرنیٹ سے منسلک ہوجائیں۔
اس پاکٹ موڈیم کے لیے وائی ٹرائیب نے ایک نیا انٹرنیٹ پیکج بھی متعارف کروایا ہے۔ جسکی رفتار 512kbps اور ماہانہ اخراجات 1500 روپے ہیں۔ گو کہ اس پیکج میں لامحدود ڈاؤنلوڈنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے لیکن 30GB ڈاؤنلوڈنگ کے بعد انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کر دی جائے گی۔ یاد رہے کہ 1500 روپے ایکٹیویشن چارجز الگ سے ادا کرنا ہونگے۔
یہ ڈیوائس لاہور ، کراچی ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں وائی ٹرائیب کے سروس سنٹر اور آوٹ لیٹس پر دستیاب ہے۔ اپنے قریبی سروس سنٹر یا آوٹ لیٹ کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔